MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو ساڑھے 3 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استثنی کی درخواست مسترد کردی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے 3 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا تھا۔بدھ کو عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ حاضری کی اجازت نا دینے کا بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے اور عدالت کا 31 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
عمران خان فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ میں عبوری ضمانت پر ہیں اور عدالت نے 15 فروری کو انہیں ذاتی حاضری کا حکم دے رکھا ہے۔ بینکنگ کورٹ نے 31 جنوری کو عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست خارج کی تھی۔گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیشی کی اجازت سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر اعتراض میں کہاگیا تھا کہ عمران خان نے تاحال بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی،عمران خان نے بنکنگ کورٹ کے 31 جنوری کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کی تھی۔ درخواست میں کہاگیا کہ بینکنگ کورٹ کا 31 جنوری کا حکمنامہ کالعدم قرار دیا جائے، صحت یاب ہونے تک ویڈیو لنک پر عدالت حاضری کی اجازت دی جائے،بینکنگ کورٹ نے (آج ) بدھ 15 فروری کو عمران خان کو پیشی کے لئے آخری موقع دے رکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.