MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

‘پاکستان 1992ء کا ورلڈکپ 2006ء میں جیتا تھا’

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کی نامور مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے سوال پر ڈگمگا گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا پروگرام 17 فروری سے شروع ہورہا ہے جس کا ٹیزر اردو فلکس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا۔
شو میں پاکستان کی دو معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اور شائستہ لودھی بطور مہمان شریک ہوئیں، دوران شو شعیب نے سوال کیا کہ ‘پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ کب یعنی کس سال جیتا تھا؟’ سوال سن کر ندا تھوڑا سا سوچ میں پڑیں اور پھر شائستہ کی طرف دیکھتے ہوئے پوچھا 2006ء میں جیتا تھا؟ جس پر شائستہ نے نفی میں سر ہلایا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شعیب نے شائستہ کو کچھ بھی بولنے سے روک دیا۔
اس کے بعد ندا نے پھر شائستہ سے پوچھا کہ ‘1996ء میں جیتا تھا؟’ جس پر شائستہ لودھی نے انہیں گھورا اور خاموشی سے کان میں بتایا کہ 1992ء، اس کے بعد شعیب اختر نے سوال بدلا اور کہا پاکستان 2009ء کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ ندا نے جواب دیا 1992ء میں، جس پر شائستہ نے کہا کہ سوال تو سنو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.