عمران صاحب اب عوام کو صرف آپ کے استعفے کے خط کا انتظار ہے ، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کے خط لکھنے کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب اب عوام کو صرف آپ کے استعفے کے خط کا انتظار ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام نے آپ کے خلاف عدم اعتماد کا خط لکھ دیا ہے،
- Advertisement -
اب اس خط پر عملدرآمد کی باری ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب نوازشریف کے لئے پریشان ہونے کے بجائے عوام کے آٹا چینی بجلی گیس دوائی، کھاد کے لئے فکرمند ہوں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی خط؟ معاشی تباہی سے نجات کے لئے کوئی خط؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آئی ایم ایف سے پاکستان کی معاشی خودمختاری واپس لینے کے لئے کوئی خط؟۔
انہوںنے کہا کہ عمران صاحب بجلی گیس اور پٹرول سستا کرنے کے لئے کوئی خط ؟،عمران صاحب آٹا چینی دوائی سستا کرنے کے لئے کوئی خط؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب سبزی دال انڈے روٹی سستا کرنے کے لئے کوئی خط؟ ،پٹرول کی قیمت 8 روپے مزید نہ بڑھانے پر توجہ دیں تاکہ مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کا کچھ بھلا ہوسکے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب جتنے مرضی خط لکھوائیں، نوازشریف علاج کے بعد ہی انشائ اللہ جب چاہئیے گے واپس آئیں گے۔