بلوچستان کےلئے تاریخی منصوبوں کا کریڈٹ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو جاتا ھے صحت کارڈ ، کراچی روڈ دورایہ ،ایف سی کی تنخواہ میں 15 اضافہ قاسم خان سوری کا وژن ھے انکے کے تجاویز پر وفاق کا عملدرآمد خوش آئند ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ
- Advertisement -
قاسم خان سوری کی سیاست محور بلوچستان کی ترقی اور پسماندگی کا خاتمہ ھے بلوچستان کے عوام کے لئے صحت کارڈ کا اجراء ،چمن ٹو کراچی روڈ کا ڈبل ہونا ، وزیراعظم عمران خان کا پنجگور او نوشکی کا دورہ،ایف سی کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے تجاویزہیں
اس کے علاوہ نارتھ بلوچستان کے پیکج کےلئے منصوبہ بندی بھی سر فہرست ہے وزیراعظم عمران خان اور وفاق کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے تجاویز پر عملدرآمد کیا جارھا ھےجو قاسم خان سوری کا وژن ھے جس سے انکی بلوچستان کے عوام کی ترقی، پسماندگی کے خاتمے اور حقوق کی جنگ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس پہلے ساوتھ بلوچستان کا پیکج بھی انکی جدوجہد کی تعبیر ھے قاسم خان سوری تحریک انصاف کا اثاثہ اور فخر ھے