MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا موقف سامنے آگیا

0 30

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز)بگ بیش لیگ میں بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے پر محمد رضوان کا موقف بھی سامنے آگیا۔

محمد رضوان کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں، معاہدہ پورا نہ کرنے کی باتیں جھوٹی ہیں۔

محمد رضوان کےمطابق کپتان کی بات ماننا میرا فرض ہے، ہمارا مذہب بھی اس بات کی تلقین کرتاہےکہ اپنےامیر کی اطاعت کریں، وہ جوکہے اس پر لبیک کہیں، میچ میں کپتان امیر ہوتاہے۔

- Advertisement -

میچ کی سچوئشن کےمطابق کپتان نے جو بھی فیصلہ کیا، اس پر عمل کرنا ضروری تھا۔ واپس بلائے جانے کا کوئی گلہ نہیں، میچ کے بعد کوچ اور کپتان نے مجھ سےاس بارے میں بات کرکے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ معذرت بھی کی۔

بگ بیش لیگ معاہدےکے تحت میچز کے لیےاپنی ٹیم ملبورن رینی گیڈ کو دستیاب ہوں۔ لیگ چھوڑنےکی باتیں جھوٹ ہیں۔

یاد رہے کہ دو روزپہلے کپتان نے تئیس گیندوں پر چھبیس رنز پر محمد رضوان کو واپس بلالیا تھا،رضوان کی جگہ سدرلینڈ جب خود بیٹنگ کرنےگئے تو صرف ایک رنز پر آوٹ ہوگئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.