ڈی آئی خان(مسائل نیوز)پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے دو خوارج ہلاک ہوگئے۔
- Advertisement -
انہوں نے بتایا کہ کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔