MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کیا ہونگی؟اوگرا نے 2 تجاویز تیار کر لیں

1 213

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، قیمتیں بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 جنوری کیلئے اوگرا کی جانب سے دو تجاویز تیار کی گئیں، لیوی کی شرح بڑھانے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت بڑھ سکتی ہے، ڈیزل پر 30 روپے فی لٹر لیوی ٹیکس عائد ہے جسے بڑھا کر 50 روپے کیا جا سکتا ہے۔دوسری تجویز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں، تجاویز کل پیر کو حکومت کو بھجوائی جائیں گی، قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرینگے، واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل تک ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کیلئے پمپس کی بندش کیخلاف کارروائی کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.