MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کے 2 مزید ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدےطے پا گئے

0 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سیکریٹری تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کرلیا ہے، قازقستان کے ساتھ بھی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مفاہمت ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا

- Advertisement -

اجلاس کمیٹی چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری تجارت صالح احمد فاروقی نے بتایا کہ پاکستان نے ازبکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کیا، ازبکستان کے تمام وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارتی معاہدے ہیں۔سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ آج تاجکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ بھی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر مفاہمت ہوگئی ہے، جلد معاہدہ ہو جائے گا۔سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ افغانستان، ایران اور چین کے ذریعے ہوگی، ایران سے ٹرانزٹ ٹریڈ ریل کے ذریعے بھی ہو سکتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.