MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی

1 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے درخواست پر سماعت کی۔سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر احتساب عدالت لاہورمیں پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ عثمان بزادر مطلوب ہیںنہ ہی وارنٹ گرفتاری آج تک جاری ہوئے۔ تفتیشی افسر کے بیان پر عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔دوران سماعت فاضل جج نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ یہ نہ ہو عثمان بزدار کو باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیں، گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سکھرکی احتساب عدالت نمبر 3نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بیرونِ ملک علاج […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.