ھلال احمربلوچستان مستحقین کی پناہ گاہ بن چکا ہے،محمد آصف ترین
کوئٹہ(ویب ڈیسک)چیئرمین عبدالباری بڑیچ اور سیکریٹری ایوب خلجی کے بدولت ھلال احمر مستحقین کی پناہ گاہ بن گیا ہے گوسٹ ملازمین کو فارغ کرکے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی گئیں ہیں انکی انہوں نے انتھک محنت اور عوامی جذبے سے سرشار ہوکر ھلال احمر بلوچستان کو مثالی ادارہ بنا دیا ھے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ ھلال احمر بلوچستان جو اس سے پہلے ایک گمنام اور نام نہاد ادارہ تھا
- Advertisement -
عوامی خدمت تو دور غریب اور مستحق عوام کی رسائی تک نہیں تھی غریب، لاچار اور بےبس عوام تو دور کی بات عام لوگوں کو اس ادارے کے مقاصد تک علم نہ تھا لیکن بطور چئیرمین عبدالباری بڑیچ اور سیکریٹری ایوب خلجی نے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی خدمات جاری رکھیں ہیں وہ قابل تعریف اور قابل تحسین ہے ہرنائی کے ہولناک زلزلےمیں سب سے پہلے چئیرمین ھلال احمر باری بڑ یچ اور سکریٹری ایوب خلجی کی قیادت میں ھلال احمر بلوچستان کی ٹیم ایمرجنسی بنیادوں پر ٹینٹ، کمبل، ادویات، خوراک اور اشیاء خوردونوش لے کر زلزلہ متاثرین کے پاس پہنچ گئے
اور ابھی تک مسلسل امداد جاری رکھیں ہیں اس کے علاوہ ھلال احمر بلوچستان کے مین آفس ائیرپورٹ میں موجود ہسپتال کو فعال بنایا گیا غریب اور مستحق خاندانوں کے لئے مسلسل راشن فراہم کر رھے ہیں سب سے بڑھ کر ادارے میں بھرتی گوسٹ ملازمین کو فارغ کرنا اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں چئیرمین ھلال احمر باری بڑ یچ اور سیکریٹری ایوب خلجی کے نمایاں اقدامات ہیں