اسلام آباد(جی این ایم)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں سستی گیس کے عادی لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، شہروں پرسبسڈی پر گیس دی جارہی ہے، سبسڈی کا بوجھ گیس سے محروم 78 فیصد لوگ اٹھاتے ہیں، ہرسال 9 فیصد گیس کم ہورہی ہے، یہی صورتحال رہی تو چند سالوں میں گیس نہیں رہے گی، بڑے شہروں کی طرح گیس سے محروم 78 فیصد لوگوں کا بھی گیس پر حق ہے۔انہوں نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں ای وی ایم پر بات ہوئی،
- Advertisement -
الیکشن کمیشن کو چاہیےکہ شرائط پر مبنی ٹینڈر جاری کرے، ای وی ایم کا معاملہ پیپلزپارٹی نے2012 میں اٹھایا تھا، ای وی ایم کا معاملہ سابق صدر آصف زرداری نے ہی اٹھایا تھا، 2016 میں نوازشریف حکومت میں ووٹنگ مشین پر بحث ہوئی، ای وی ایم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کومثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔لوگوں کوپتہ چل جائےگا کہ ای وی ایم پرالیکشن محفوظ ہیں، الیکشن کمیشن نے 3 ہزار 900 ای وی ایم کی فراہمی کا کہا،
الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو خط لکھا، الیکشن کمیشن کوای وی ایم فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، قانون بنانے کا حتمی اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کے لوگ بھی پاکستان کے شہری ہیں، الیکشن کمیشن کے لوگ سمجھتے ہیں کہ قانون پر بحث نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی گوادر معاملے کا نوٹس لے چکے ہیں،