MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

”کبھی خوشی کبھی غم“ کے چائلڈ ارٹسٹ کو 20 برس بعد پہچاننا مشکل

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ کے چائلڈ ارٹسٹ جبران خان اور مالویکا راج 20 برسوں میں اتنے بدل گئے کہ دونوں کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔بالی ووڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر کی سپر ہٹ فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ کو ریلیز ہوئے 20 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ 20 برس بعد بھی اس فلم کو لوگ بھلانہیں سکے ہیں۔

- Advertisement -

فلم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ہرتھیک روشن، جیا بچن، کاجول اور کرینہ کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم جہاں ان فنکاروں کی اداکاری کو سراہا گیا تھا وہیں ”کبھی خوشی کبھی غم“ کے دونوں چائلڈ ارٹسٹ جبران خان اور مالویکا راج نے بھی لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔جبران خان نے فلم میں شاہ رخ خان کے بیٹے ”کرش“ کا کردار ادا کیا تھا

جب کہ مالویکا راج کاجول کی چھوٹی بہن ”پوجا“ بنی تھیں۔تاہم اب ان دونوں اداکاروں کو پہچاننا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔ فلم کے 20 برس مکمل ہونے پر اداکار جبران خان اور مالویکا نے فلم میں اپنے اپنے مناظر کو دوبارہ ری کریٹ کرکے ”کبھی خوشی کبھی غم“ کی یادیں تازہ کی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.