کہیں بارش تو کہیں برفباری ، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کی پیش گوئی کر دی
اسلام آباد(مسائل نیوز)آج پیر کے روز خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
- Advertisement -
تا ہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔ تا ہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب : نور پور تھل 19، اٹک 18، بھکر 16، حافظ آباد، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین 14، گجرات 13، جوہر آباد 12،جہلم ، منگلہ 11،مری 08، سیالکوٹ (سٹی، ائیر پورٹ 08)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 07، گولڑہ 06، سیدپور 05،بوکرا، ائیر پورٹ 04)، فیصل آباد 06، جھنگ 05، راولپنڈی ( چکلالہ، شمس آباد04)، گوجرانوالہ 03، خانیوال، چکوال 02، ملتان (سٹی 02)، لاہور ( جوہر ٹاؤن 02، تاج پورہ، اپر مال، واسا، ائیر پورٹ ، سٹی 01)، نارووال،لیہ 01، خیبرپختو نخوا:پٹن 19، مالم جبہ 18، دیر (اپر 16، لوئر 15)، بالاکوٹ، چراٹ 15، کاکول 11،سیدو شریف 10، کالام ، پارہ چنار ، میر کھانی 08، ڈی آئی خان (سٹی 08، ائیر پورٹ 01)، دروش ، پشاور، مردان 07، باچا خان ائیر پورٹ 05، بنوں 04، چترال 03، کشمیر: راولاکوٹ 19، مظفر آباد ( ائیر پورٹ 17، سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 10، کوٹلی 09، بلوچستان : ژوب 05، گلگت بلتستان : بابو سر ، گلگت ، گوپس ، بگروٹ04، اسکردو 02، استور، چلاس اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری (انچ):مالم جبہ 05، کالام 03، اسکردو، استور اور گوپس میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 08،کالام،استور،بابوسر، اسکردو منفی03 ، مالم جبہ منفی02 ، گوپس، زیارت منفی01، بگروٹ اور گلگت میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
[…] و مسلسل بارش اور لواری ٹنل سمیت چترال کے طو ل و عرض میں برفباری ہوئی ہے۔ لوئر چترال کے لواری ٹنل ، کالاش ویلیز ، مڈکلشٹ […]
[…] آباد (مسائل نیوز)آج پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے […]
[…] (مسائل نیوز) زیارت زیرو پوائنٹ پر برف باری سنجاوی بٹے تیر پر بارش سے زیارت سنجاوی میں […]