MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انتشار

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: کنول زہرا
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کے اعلان کے باعث سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا,  اس سے قبل بھی عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوچکا ہے اور اب سعودی ولی عہد نے اپنا اہم دورہ ملتوی کر دیا ہے, اس لانگ مارچ کی ناکامی کے سبب عمران خان کی بہت سے غلط بیانیہ بے نقاب ہورہی ہیں, آج ہی چیئرمین پی ٹی ائی نے واکنگ مشین زمان پارک لاہور منگوائی ہے جبکہ وہ اپنی دونوں ٹانگوں میں 4 گولیاں لگنے کا الزام وزیراعظم, وزیر داخلہ اور ایک سرکاری افسر پر عائد کر کرچکے ہیں, 4 گولیاں لگنے کے بعد اپنے قدموں سے اسپتال جانے والے کپتان نے تامل فلموں کے ہیروز کو جس طرح مات دی ہے, اس کی کوئی دوسری حقیقی مثال رونما ہونا مستقبل قریب میں ناممکن نظر آرہا ہے,وزیر آباد میں مبینہ گولیوں کا
نشانہ بننے والے عمران خان کی سیکیورٹی کے اخراجات ماہانہ 2.19 ملین اور سالانہ 26.30 ملین سے زیادہ ہیں, یہ حفاظتی اخراجات ملکی خزانہ برداشت کررہا ہے جبکہ خان صاحب سادہ زندگی کا درس دیتے ہیں ساتھ میں یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ موت سے نہیں ڈرتے ہیں, دلچسپ بات یہ ہے کہ انگریزوں کو سب سے زیادہ سمجھنے والے خان سی این این کی صحافی کے سوال کو گول مول کر گئے,امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو کے دوران میزبان عمران خان سے بار بار  پوچھتی رہی کہ آپ حملے میں تین افراد کے نام لے کر سنگین الزامات لگا رہے ہیں اس کے شواہد کیا ہیں؟
اینکر کے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی واقعات کا پس منظر بتاتے رہے، انہوں نے کہا کہ پہلے میں اس کیس کا پس منظر بتا دوں,اس پر اینکر نے کہا کہ پس منظر تو معلوم ہے، بڑے احترام سے آپ سے الزامات کے شواہد کا پوچھا ہے۔امریکی ٹی وی کی خاتون اینکر کے بار بار اصرار پر بھی عمران خان انہیں شواہد پیش نہ کر سکے. مزے کی بات یہ بھی ہے, اب سابق وزیراعظم  سائفر کے معاملے سے بھی پیچھے ہٹ رہے ہیں
عمران خان نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ میں جس پاکستان کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اس کے سب کیساتھ بالخصوص امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔
اپنی حکومت گرائے جانے میں امریکی سازش سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو یہ معاملہ اب ختم ہوچکا، اب یہ بات میں نے پس پشت ڈال دی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا سے ہمارے تعلقات آقا اور غلام یا آقا اور نوکر جیسے رہے ہیں، اور ہمیں کرائے کی بندوق کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن اس پر میں امریکا سے زیادہ اپنی حکومتوں کو ذمے دار سمجھتا ہوں۔گذشتہ روز کی خبر کے مطابق
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے سخت سوال کر نے والی جر من اینکر کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں ، اینکر ملیسا چان نے ٹویٹر پر بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ٹویٹر پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا ہے,
چیئرمین پی ٹی ائی کے سنگین الزامات کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عمران خان کے ادارے اور مخصوص افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں,وردی پوش اہلکاروں کے ذریعے غیر قانونی کارروائیوں کے لیے احتسابی نظام موجود ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ادارے اور اس کے سینیئر افسر کے خلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کی جائے۔
سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل مجاہدین عدلیہ اور فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں, سوشل میڈیا کے چند اکائونٹس کے زریعے  آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔سوشل میڈیا کے ڈیجیٹل مجاہدین ملکی سلامتی اور بقا کے ضامن ادارے جیسا کہ فوج اور عدلیہ ان ملک دشمن عناصر کا معمول کا نشانہ بن چکے ہیں۔بغیر ثبوت کے زہر اور بغض پھیلانے کا مقصد صرف اور صرف بلیک میلنگ کے زریعے سیاسی اور ذاتی فوائد حاصل کرنا ہیں۔
دوسری جانب عوامی لیڈر کے لانگ مارچ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے, روزمرہ کا روزگار کرنے والے افراد کے چولھے ٹھنڈے ہو رہے ہیں,  بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے, مریضوں کو بھی مشکلات سے نبرد آزما ہونا پڑ رہا ہے کیونکہ روڈ بلاکس ہونے کی وجہ سے ایمبونس کو بر وقت راستہ نہیں مل پاتا ہے,  عوامی ضروریات اور مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے,پاکستان تحریک انصاف کی ہی ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو کیا گیا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔آڈیو پیغام میں ان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ براہ مہربانی کومجھے گائیڈ کرے۔ اسٹریٹیجی کیا رکھنی ہے ٹریفک کھولنی ہے یا بند رکھنی ہے۔ اگر تو بند رکھنی ہے تو کب تک بند رکھنی ہے کیونکہ پریشر بہت بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک رکھنا ممکن نہیں ہو رہا۔اگر 6 سے 7 گھنٹے تک ٹریفک بلاک ہو تو عوام کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ بچے، خواتین سب پریشان ہو رہے ہیں۔ اب تو لوگ ہمیں گالیاں دے رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.