MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ نے سعودی ولی عہد کا دورہ ملتوی ہونے کا الزام پی ٹی آئی پر لگا دیا

0 195

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے کے اعلان کی وجہ سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پہلے دھرنے پہ 7 سال قبل چینی صدر کا دورہ کینسل کروایا تھا، اب 21 نومبر والے دھرنے کے اعلان سے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کا دورہ ملتوی ہوا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان سوائے اپنے مفادات کے علاوہ کوئی سوچ نہیں رکھتا،ملک و قوم کے مفادات کے کوئی معنی نہیں،یہ شخص ملک کے خلاف ایجنڈا پہ کام کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.