MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں:سلمان اکرم راجہ کھل کر بول پڑے

0 55

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں ۔اپوزیشن بچکانہ باتیں کر رہی ہے، جمہوری عمل آگے بڑھ چکا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ہماری پارٹی میں کوئی توڑ پیدا کرسکتے ہیں، یہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ حلف روکنے کا کوئی جواز نہیں، آج نہیں تو کل ہو جائے گا۔ علی امین گنڈاپور نے ایسا نہیں کہا کہ علیمہ خان نے مجھے ہٹایا ہے۔

- Advertisement -

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ تجربہ بلاول بھٹو کا کیا تھا؟ جو اب سہیل آفریدی پر سوال اٹھ رہے ہیں، سہیل آفریدی وزیر رہ چکے ہیں،تجربہ کار ٹیم ان کے اردگرد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا پاکستان پرحملہ افسوسناک ہے، دو برادر مسلمان ملکوں میں جنگ نہیں ہونی چاہیے، ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ افغانستان کے ساتھ سرحد بند بھی نہیں کرسکتے، معاش اور روزگار منسلک ہے، ایسے حالات پیدا کرنے ہیں کہ افغانستان اور یہاں پر دہشتگردی نہ ہو، جب تک یہ بات چیت نہیں کریں گے، امن نہیں ہوسکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.