گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنےحق کیلئے لڑے گی:عاطف خان
پشاور ( مسائل نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنےحق کیلئے لڑے گی، صوبے کےحالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔اسمبلی کے فلور پر ایک شخص نے کہا کہ میں نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ جب 2 دفعہ ایک آدمی نے استعفیٰ دیدیا اس کے بعد گورنر کا کوئی کام نہیں بنتا۔
- Advertisement -
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ قانونی طور پر وزیراعلیٰ صرف اپنا استعفیٰ بھیجتا ہے، سپیکر صوبائی اسمبلی نے آئین اور قانون کے دائرے میں رولنگ دی ہے۔اگر یہاں سے ناامید ہوئے تو احتجاج کریں گے، الیکشن ساری اپوزیشن پارٹیز کے سامنے ہوا، کوئی سیکرٹ بیلٹ نہیں تھا۔ گورنر جان بوجھ کر استعفیٰ منظور کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اپنےحق کیلئے لڑے گی، صوبے کےحالات خراب نہیں کرنا چاہتے۔