MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

برطانیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 10 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان

0 400

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 10 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان کردیا ، اضافی امداد فوری طور پر زندگی بچانے کی ضروریات پر خرچ کی جائے گی، جس میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں کا قیام، صاف پانی اور دیگر اشیاء کی فراہمی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی طرف سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، اس ضمن میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کو مزید انسانی امداد فراہم کر رہا ہے، پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 33 ملین سے زائد افرادمتاثر ہوئے ہیں، جس کے پیش نظر ومبلڈن کے ایف سی ڈی او منسٹر لارڈ طارق احمد نے مزید 10 ملین پاؤنڈ کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ ہی برطانیہ کی جانب سے دی گئی کل امداد 26.5 ملین پاؤنڈ ہو چکی ہے۔
اس ضمن میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد پاکستان پہنچ رہے ہیں، برطانوی وزیر اپنے دورے میں اہم حکومتی شخصیات، کمیونٹی لیڈرز اور امدادی ایجنسیوں سے ملاقات کریں گے۔ دوسری طرف وزیرا عظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں ایک فیصد حصہ مگر نقصان بہت بڑا ہوا ، پاکستانی معیشت کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا ہے، ہزاروں کلو میٹر سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، سیلابی صورتحال میں مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر آیا اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی،عالمی حدت کی وجہ سے دنیا موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہورہی ہے، پاکستان میں سیلاب سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے،پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگ مہاجرین کی زندگی گزار رہے ہیں، عالمی برادری پاکستان کو درپیش مسائل سے نکالنے میں مدد فراہم کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.