MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایشیا ءکپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل

0 39

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز)پاکستان اور بھارت کے بڑے مقابلے کےلئے پلیئنگ الیون فائنل ہوگئی۔ پچ کو دیکھنے کے بعد کوچ اور کپتان نے پلئینگ الیون فائنل کی۔

نجی ٹی وی’’ سما ءنیوز ‘‘کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ابتدائی مشاورت میں گزشتہ روز ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی بات ہوئی تھی تاہم کپتان سلمان علی آغا نے شاہین شاہ آفریدی پر بھروسہ دکھایا۔

ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی شمولیت پر بات چیت ہوئی تھی تاہم کپتان اور کوچ نے فی الحال عمان کے خلاف کھیلی جانے والی پلیئنگ الیون پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بیٹرز کو صبر و تحمل اور پریشر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ دیا، ہیڈ کوچ اور کپتان نے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کو پریشر کے بغیر کھیلنے کی تلقین کی۔

واضح رہے کہ ایشیا ءکپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا، معرکۂ حق کے بعد روایتی حریف پہلی بار آمنے سامنے آئیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 6 ماہ کے دوران دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی،اس سے قبل دونوں ٹیموں نے چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلا تھا۔

حالیہ کارکردگی کے لحاظ سےدونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں،بھارت نے ایشیاء کپ میں متحدہ عرب امارات کےخلاف 9 وکٹوں سےفتح حاصل کی، پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر 3 ملکی سیریز اپنے نام کی۔

ایشیا ءکپ میں بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیاء کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی، بھارت 8 بار ایشیا ءکپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.