یوم آزادی پر پاکستان کے جشن میں گوگل کا بھی اظہار محبت آزادی کے 75ویں جشن پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پردنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے بھی پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان کی آزادی کے 75ویں جشن کے موقع پراس میں شریک ہوتے ہوئے اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کی ہے اور پاکستان کے یوم آزادی پر سامنے آنے والے نئے ڈوڈل میں فریئر ہال کو دکھایا گیا ہے۔
دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے سب سے پہلے سال 2011ء میں پاکستان کے یوم آزادی پر اپنا ڈوڈل تبدیل کیا تھا اس کے بعد سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف ڈیزائن کے ڈوڈل بنا کر پاکستانیوں کی آزادی کے اس جشن میں شریک ہوا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ قوم آج پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منارہی ہے ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار ہے، 14 اگست کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں 75 ویں آزادی کا جشن بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی، دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ، خوشحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دعاؤں سے ہوا ،وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی ، ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں اہم حکومتی اور سرکاری شخصیات شرکت کریں گی۔
کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار علامہ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب میں پاک نیول اکیڈمی کے نیول کیڈٹس نے اعزازی گارڈزکی ذمہ داریاں سنبھالی لیں، تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور محمد خالد نے مزار قائد پر گلدستہ رکھا، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کیے۔
اعزازی گارڈز نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اور سیلرز کے دستوں پر مشتمل ہے جن میں 48 کیڈٹس بشمول 2 فیمیل کیڈٹس اور 32 سیلرز شامل ہیں جب کہ مزار قائد میں ہو نے والی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کی تاریخ میں پہلی بارخواتین کیڈٹس نے بھی حصہ لیا، اسی طرح پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر مزار علامہ اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، مزار اقبال پر جشن آزادی کی ہونے والی تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے پنجاب رینجرز سے لیکر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، یوم آزادی […]
[…] لالی وڈ کی نئی فلم عید الاضحی پر ریلیز ہونے کو تیار […]