MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آٹا مہنگا ہونے پر نان بائیوں کا احتجاج، تندور بند کرنے کی دھمکی، روٹی کہاں سے ملے گی؟

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)راولپنڈی اسلام آباد نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس نہ لیا گیا اور گیس، بجلی و ایل پی جی کے نرخ مستحکم نہ کیے گئے تو دونوں شہروں میں تندور بند کر دیے جائیں گے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نان بائی اب مہنگا آٹا خرید کر کم نرخوں پر روٹی فروخت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر 28 اکتوبر تک سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو تندور بند کر دیے جائیں گے جس سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے اور عوام کو روزمرہ کی بنیادی ضرورت روٹی حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔

- Advertisement -

پریس کانفرنس میں راولپنڈی نان بائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری خورشید قریشی، تاجرانِ پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

شفیق قریشی نے کہا کہ آٹے کی قیمت دوگنی ہو چکی ہے لیکن نان کی سرکاری قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ان کے مطابق پنجاب حکومت نان بائیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ بڑھتی لاگت کے باوجود 14 روپے میں نان فروخت کریں۔

ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اگر ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق مناسب نرخوں پر آٹا فراہم نہ کیا گیا تو تندور بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا جس کے نتیجے میں نہ صرف مزدور طبقہ متاثر ہوگا بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.