صبح نہار منہ پانی پینے کےفوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
صبح نہار منہ پانی پینے کےفوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
صبح اُٹھتے ہی نہار منہ پانی پینے سے دماغ اور جسم فعال ہو جاتا ہے اور جسمانی اعضاء اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دینا شروع کر دیتے ہیں۔
انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں دماغ اور دل کا 73 فیصد حصہ پانی ہے، انسانی جسم کے لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے، ماہرین کی جانب سے ہر بیماری میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔نہار منہ پانی پینا جاپانی روایتوں میں سے ایک ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
پولیس کی بڑی کاروائی، لیاری گینگ وار رحمان ڈکیت گروپ کا سرغنہ گرفتار
روزانہ کی بنیاد پر نہار منہ پانی پینا معمول بنا لیا جائے ساری دن چاق و چوبند اور متحرک گزرتا ہے جبکہ صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات آتے ہیں۔
- Advertisement -
ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں بدن میں سستی اور کم توانائی کی بڑی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہے، پانی جسم اور دماغ دونوں کو فعال کرتا ہے اور موڈ اچھا کرتا ہے، نیند کے بعد بدن میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور نہارمنہ پانی پینے سے انسان دن بھر تروتازہ، متحرک اور تندرست رہتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور زو اور سفاری پارک کو بین الاقوامی سطح کے چڑیا گھر بنانے کا حکم
6 سے 8 گھنٹے کی نیند کے بعد اگر کم از کم ایک یا دو گلاس پانی نہار منہ پی لیا جائے تو اس سے بدن میں پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے، ناشتے سے قبل پانی پینے سے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں، صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کے استعمال کے بجائے پانی پینا چاہیے۔
نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتاوہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔
ٹریکٹر چوری کے معاملے پر تصادم، 4 افراد جاں بحق
نہار مُنہ نیم گرم پانی پینے کے کُچھ ہی دنوں بعد احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے کہ طبیعت ہلکی پھلکی اور جسم زیادہ چاک و چوبند ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق انسانی دماغ 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسی لیے پانی کی وافر مقدار دماغ کے لیے بہت ضروری ہے، اگر صبح کے وقت دو سے ڈھا ئی گلاس پانی پی لیا جائے تو دن کی شروعات درست ہوتی ہے۔
رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں،صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
پانی پینے کے بعد پونے گھنٹے تک ناشتہ نہ کریں اور نہ ہی کُچھ کھائیں ، 45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مُطابق پانی پیتے رہیں۔
[…] صبح نہار منہ پانی پینے کےفوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گ… […]