MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی آنسو گیس سے حالت خراب ہوگئی

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی،پولیس نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کیمپ اکھاڑ دئیے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی آنسو گیس سے حالت خراب ہوگئی ۔ پولیس نےمتعددپی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتارکرلیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اس سے پہلے ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کو عمران خان تک رسائی دینے سے انکار کیا،کارکنوں نے درختوں کی شاخوں سے ڈنڈے بنائے، بینرز اور ٹائر جلا کر سڑک بند کرنے کی کوشش کی۔تحریک انصاف کے کارکنوں کے پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے نمائندے بھی زخمی ہوگئے۔ پی ٹی آ ئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ پی ٹی آئی خواتین کارکنوں نے ڈنڈے لے کرڈھال بنے کی کوشش کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.