MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ظلِ شاہ کی شہادت کی خبر ملنے کے بعد پی ٹی آئی کے لوگ سروسز ہسپتال کا کہہ کر کہاں لے گئے؟ والد لیاقت علی کا حیران کن انکشاف

0 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے شہید کارکن ظلِ شاہ کے والد نے انکشاف کیاہے کہ بیٹے کی شہادت کی خبر ملنے کے 10 منٹ بعد پی ٹی آئی کے لوگ میرے پاس آئے ، کارکنوں نے کہا کہ سروسز ہسپتال چلتے ہیں لیکن وہ مجھے عمران خان کے گھر لے گئے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ظلِ شاہ کے والد نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مرحوم کارکن ظلِ شاہ کی موت کے بعد ان کے والد کو گھر بلا کر ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا اور پھر ان سے ملاقات کی۔ظلِ شاہ کے والد لیاقت علی نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم انہیں تھانہ ریس کورس لے گئی جہاں انہوں نے ہی درخواست لکھی اور اس درخواست میں خود ہی نگران وزیراعلیٰ، آئی جی، ڈی آئی جی اور رانا ثنااللہ کو نامزد کر دیا، جب وہ نارمل ہوئے تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہ کام تو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں علی بلال کی موت کی وجہ تشدد سامنے آئی ہے جبکہ پولیس نے ہسپتال چھوڑ جانے والے افراد کی تصاویر بھی جاری کی تھیں۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ظلِ شاہ کو ہسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی کوبھی قبضے میں لے لیا اور حراست میں لیےگئے ملزمان میں عمر اورجہانزیب شامل ہیں۔لاہور میں پولیس نے ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.