MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ژوب میں چار بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل

0 650

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سی ٹی ڈی کی مبینہ فائرنگ سے چا ر بچوں کی ہلاکت کے معاملہ پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے د ی گئی ۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ژوب میں فا ئر نگ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی قلات رینج کی سر برا ہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے،انویسٹی گیشن ٹیم میں حساس اداروں ،فرنٹئیرکور اور کیس کا تفتیشی آفیسر شا مل ہونگے ،ٹیم اپنی تحقیقات جلد مکمل کر کے رپورٹ جمع کروائے گی ،ژوب میں گزشتہ ماہ 26فروری کو فائرنگ کر کے قبائلی رہنما کے گھر کے چار بچوں کو جاں بحق کرنے کا الزام ہے واقعہ کا مقدمہ ژوب کے صدر تھانہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.