کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت آوٹ آف کنڑول ہوگئی.
- Advertisement -
کوئٹہ(مسائل نیوز) شہر میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 480روپے تک پہنچ گئی ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 370روپے ہوگئی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 480 روپے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 370روپے ہے مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ رسد میں کمی ہے پنجاب سے زائد تر مرغی کراچی جارہی ہے ،کراچی اور سندھ میں مویشی کی بیماری لمپی پھیلنے سے زیادہ تر مرغی استعمال ہورہی ہے ، دوسری جانب چیف سیکرٹری بلوچستان کی واضح ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ مرغی کی قیمتوں کو کنڑول کرنے کیلئے اقدامات نہیں کرسکی ۔