MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کا بی این پی کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، انتخابی کامیابی پر مبارکباد

0 5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عام انتخابات میں تاریخی اور شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گفتگو کے دوران پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کی قیادت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے بنگلا دیش کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کی خودمختار برابری اور احترام کو مکمل طور پر ملحوظ رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم اور وسیع ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.