MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جماعت اسلامی کی منافقت ایکبار پھر عیاں ۔۔۔۔۔!!

0 426

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: جاوید صدیقی

- Advertisement -

جماعت اسلامی کو اللہ نے ایک طویل عرصہ بعد کراچی میں کامیابی عطا کی، منافقین بلآخر منافقین ہی ھوتے ھیں یہی وجہ ھے کہ اللہ کو منافقین سب سے زیادہ ناپسند ھیں، یاد رھے دوزخ میں سب سے بدترین مقام میں داخل کئے جائیں گے۔ منافقین کے سبب ہی اسلام ہمیشہ نقصان اور مشکلات سے دوچار رھا ھے۔ منافقین کو احساس بھی نہیں ھوتا کہ وہ کس قدر اذیت اور تکلیف کے باعث ھیں ان کی سب سے بڑی نشانی یہی ھے کہ از خود معتبر و مقدس اور پرہیزگار سمجھتے ھیں اسی غرور و تکبر اور دوہرے رویئے پر اور اپنے نفسانی خواہشات کی تکمیل کیلئے ہر غلط کو صحیح اور صحیح کو غلط قرار دینے کے درپے ھوتا ھے نبی کریم ﷺ کے دور میں ان منافقین نے دین محمدی ﷺ کے فروغ میں بے شمار رکاوٹیں ڈالیں۔ یہی منافقین کی شر انگیزیاں پھیلتی ہی گئیں اصحاب اجمعین کرام سے تا حال زمانے تک منافقین پرہیزگاری اور متقی کا لبادہ اوڑھ کر دین اسلام کی راہ میں رکاوٹ و مشلات کھڑی کرتے ھیں۔ اب بات کرتے ھیں پاکستان کی اور پاکستان کی سیاست کی تو تحقیق و مشاہدے کے بعد واضع ھوگیا کہ جمہوری لوگ سب کے سب منافقین ھیں اور ان میں سردار، سربراہ اور اعلیٰ ترین منصب منافقین میں جماعت اسلامی سر فہرست ھے۔ شوشل میڈیا میں اسی نقطہ کی وضاحت میں ایک تحریر دیکھی جو تحریر میں لکھا تھا کہ
‏سینیٹ میں جنرل پرویز مشرف مرحوم کیلئے دعائے مغفرت سے جماعت اسلامی کے انکار نے مجھے بہت سی پرانی تاریخ یاد کروا دی ھے۔ جنرل پرویز مشرف مرحوم پر الزام یہی ھے نا کہ اس نے مارشل لاء لگایا، آئین کو معطل کیا اور افغانستان میں امریکی جنگ میں امریکہ کی مدد کی تو جناب جماعت اسلامی صاحب تھوڑا سا پیچھے چلے جائیں یہی کام جنرل ضیاء الحق مرحوم نے کیئے۔ اس نے بھی ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ امریکی جنگ میں حصہ دار بنا جس کے نتائج آج تک ہم بھگت رہے ہیں۔ آئین بھی معطل کیا۔ ضیاء نے تو یہ بھی کہا تھا آئین کیا دو صفحے، سیاستدانوں کے بارے کہا جب میں بلاؤں دم ہلاتے آئیں گے لیکن آپ ضیاء الحق مرحوم کی کابینہ کا حصہ رہے۔ جناب منافقت اسی کو کہتے ہیں۔ اگر یہ جرائم ہیں تو ضیاء اور مشرف دونوں کے جرائم ایک جیسے ہیں لیکن ایک کو پیر و مرشد ماننا اس کیلئے مرد حق ضیاء الحق کے نعرے مارنا اور مشرف کو غدار کہنا جناب منافقت ھے۔ جناب قوم اب اتنی بھی بھلکڑ نہیں ھے۔ پرویز مشرف آپ کی دعاؤں کا محتاج نہیں۔ اب معاملہ اللہ اور اس کے درمیان ھے۔ بیشک مشرف فرشتہ نہیں تھا، انسان تھا اس سے غلطیاں بھی ہوئیں اور اچھے کام بھی کئے۔ کیا سیاسی لوگوں نے غلطیاں نہیں کیں؟ کیا نواز شریف اور زرداری نے پاکستان کو نہیں بیچا؟ کیا انہوں نے امریکہ کو اڈے نہیں دیئے؟ تو پھر صرف مشرف ہی کیوں ٹارگٹ؟ جماعت اسلامی صاحب اب آپکو سمجھ آجانا چاہیے کہ عوام نے ہمیشہ آپکو رد کیوں کیا؟ کیوں کہ آپ لوگ ہمیشہ سے منافقت کی سیاست کرتے رھے ہو اور ویسے بھی آپکی جماعت تو پاکستان بنانے کی مخالف تھی۔ کیا آپ نے پاکستانی عوام سے کبھی معافی مانگی۔ اس تحریر کے بعد میں سمجھتا ھوں کہ پاکستانی عوام بلخصوص جماعت اسلامی کو سیاست ریاست اور اقتدار سے ان سب کا جنازہ نکال دیں وگرنہ یہ سب کے سب منافقین جمہوری ٹھیکیدار اور سیاستدان و حکمران آپ عوام اور پاکستان کو نوچ نوچ کر اذیت ترین موت دیں گے بچے کچوں کو اپنا بدترین غلام بنائے رکھیں گے یہ سلسلہ نسلوں تک پھیلتا رہیگا اس وطن کیلئے اپنے اور اپنی نسل کی بقاء و سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے ان سب سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑانی اب ناگزیر ھوچکی ھے تاکہ نظام تبدیل کیا جاسکے۔۔۔۔۔!!

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.