MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ شہر کی ترقی پروجیکٹ سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا ، سہیل الرحمن بلوچ

2 658

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ چمن شہر کو جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی سرحدی شہر ہونے کی وجہ سے تجارت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

- Advertisement -

جدید دور کے تقاضوں اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر شہر کی ٹاون پلاننگ کی جائے گی تاکہ تاجروں کے ساتھ ساتھ عام عوام کو سہولیات مل سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن شہر کو ترقی یافتہ اور معاشی سرگرمیوں کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر خان بازئی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن بابر خان، ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ د اد خان، سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر محمد ایوب، صابر خان، محکمہ لائیو سٹاک کے ثاقب زیب، ڈاکٹر امجد علی اور محکمہ انڈسٹریل کامرس کے سعید احمد موجود تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.