MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سندھ کے ہسپتالوں کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں، بلاول بھٹو

0 482

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، ہم نہیں پوچھتے کہ آپ کے پاس کتنا پیسہ ہے؟ کونسی زبان بولتے ہیں۔ہم سندھ میں بین الاقوامی اداروں کی طرح ادارے چلارہے ہیں، یہاں انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور انرجی کے شعبہ میں کام ہوا ہے۔پیر کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈئکل کالج میں 500 بستروں اور 18 جدید ترین آپریشن تھیٹروں پر مشتمل سرجیکل کمپلکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب بلاول بھتو زرداری نے کہا کہ سیاستدان آکر بڑے بڑے دعوے تو کرتے ہیں،

- Advertisement -

دی اکانومسٹ کے مطابق ایشیا میں پبلک پرائیویٹ کا بہترین ماڈل کراچی میں ہے، کراچی اور پاکستان کے لئے صحت کی اچھی سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی طرح ادارے چلا رہے ہیں، صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہترین مثال ہے،

شہید محترمہ کی خواہش کے مطابق کام کررہے ہیں، مفت علاج اور کھانے تک کا خیال رکھ رہے ہیں۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہاں پر ہر پاکستانی کو سہولت مل رہی ہے، ہم یہ نہیں پوچھتے کہ آپ کہاں سے آئے ہو اور کون ہو؟ جو کام پیشنٹ ایڈ فانڈیشن کررہا ہے وہ کوئی نہیں کررہا، ایس آئی یو ٹی میں بہترین کام ہورہا ہے، یہ کام آپ کے سامنے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.