MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف سندھ میں داخل ہو رہی ہے، شاہ محمود قریشی

1 508

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ26 فروری کوسندھ کی طرف لانگ مارچ کی میں خود قیادت کروں گا، تحریک انصاف سندھ میں داخل ہو رہی ہے، ہم سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنے نکلے ہیں،سندھ میں قابض لٹیروں کو بھگائیں گے، بلاول بیٹا تیاری کر لو میں لاڑکانہ آ رہا ہوں، تمہارے سوالوں کا جواب نوڈیروں اور لاڑکانہ جلسے میں دوں گا،(ن) لیگ جن کو دھاندلی کی پیدوار کہتی تھی آج ان کے پاس عدم اعتماد کیلئے مدد کی درخواست کرکے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے منشور کی نفی کر دی،

- Advertisement -

تحریک انصاف کے حلیفوں سے ان کا رابطہ کرنا ان کے دعووں کے برعکس ہے،تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے تاہم ہم اپوزیشن کا بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے،مجھے یقین ہے اپوزیشن کو شکست ہوگی،پی پی ن لیگ کا بیانیہ ختم ہو چکا ہے، دونوں جماعتوں میں یکسوئی نہیں پائی جاتی،اپوزیشن تقسیم ہے (ن )لیگ میں بھی دو دھڑے ہیں، پیپلز پارٹی انتخاب نہیں چاہتی جبکہ ن لیگ انتخابات چاہتی ہے پیپلز پارٹی عدم اعتماد چاہتی ہے،چودھری برادران واضح دار لوگ ہیں،

کوئی کہے کہ میں عیادت کے لئے آنا چاہتا ہوں تو کوئی منع تھوڑی کرے گا، چوہدری برادران نے ویلکم کیا،ووٹ کا وعدہ نہیں کیا،جن کا پیٹ چاک کرکے پیسہ نکالنے کا بیان دیتے تھے آج ان سے بغل گیر ہو رہے ہیں،مہنگی بجلی کے معاہدے ن لیگ کے دورہ حکومت میں کئے گئے جن کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے،انڈیا میں حجاب کے معاملے پر آواز بلند کرنے پر مسلم امہ کی بیٹی مسکان کو خراج تحسین پیش کروں گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.