MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑاپیکج لارہی ہے، مرتضیٰ وہاب نے خوشخبری سنا دی

0 33

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( مسائل نیوز )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے، اگلے چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑاپیکج لارہی ہے۔

- Advertisement -

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے۔ اگلے چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑاپیکج لارہی ہے، کےایم سی اور سندھ حکومت کام کررہی ہے، ٹاونز بھی اسی طرح ہماری مدد کریں۔ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوامی مشکلات کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کئےجارہےہیں۔ شہر کے تمام اہم شاہراہوں کو مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا، جہانگیر روڈ کی تعمیر سے ٹریفک روانی اور شہری سہولتوں میں بہتری آئےگی، جہانگیر روڈ کی بحالی کراچی کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کراچی والوں نے پیپلز پارٹی والوں کو موقع دیا تو دیکھیں شہر میں دن رات کام ہورہا ہے، مختلف پروجیکٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.