MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں شدید دھند پڑنے اور حد نگاہ صفر ریکارڈ ہونے کا امکان

0 30

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)شہر قائد کی فضاوں میں کل سے صبح و رات کے اوقات میں شدید دھند چھانے کا امکان ہے جس کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق دھند چھانے کا سلسلہ اگلے 3 روز تک برقرار رہ سکتا ہے، آج بھی شہر میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی۔

- Advertisement -

کراچی میں جمعرات اور جمعے کو دھند کی صورتحال زیادہ گھمبیر ہو سکتی ہے جبکہ دھند کے سبب حد نگاہ صفر تک ریکارڈ ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے سبب کئی روز سے دھند کی صورتحال شہر پر بن رہی ہے، ہوا میں موجود نمی کی زیادہ مقدار دھند کی اہم وجہ ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر ضیغم کے مطابق شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار بتدریج کم ہو رہی ہے، جب ہوا ساکن ہو تو موئیسچر فضا میں معلق رہتے ہیں اور دھند بن جاتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.