MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ،فلورز ملز مالکان نےآٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کر دیا

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)لاہور میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت کم کرنے سے انکار کردیا جب کہ مرغی کا گوشت بھی پھر مہنگا کردیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم 4 ہزار روپے من ہونے کے باوجود ملز مالکان نے آٹےکی قیمت میں کمی سے انکار کردیا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10کلو سرکاری آٹےکا تھیلا 648 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 1900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ 20 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی سپلائی بند کردی گئی ہے جب کہ تندور مالکان نے روٹی اور نان کا وزن بھی کم کردیا ہے جس کے باوجود روٹی 14 روپے اور نان 25 روپےکا فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 16 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آٹےکی قیمت میں اضافہ عوام کیلئے بری خبر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.