حکومت گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے پرعزم، 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنیکا پلان تیار
اسلام آباد(مسائل نیوز)حکومت نے 1700ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے جس کا مقصد گیس کے شعبے میں گردشی قرض کا خاتمہ کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت گردشی قرض کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت گیس کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو روکنے کیلئے 3 ہزار 180ارب کے مجموعی قرض میں سے 1700ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کیلئے تیار ہوگئی جس میں 1ہزار400ارب نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرنشل، 300ارب ٹیکس اور سود بھی شامل ہیں۔
- Advertisement -
گردشی قرض کے خاتمے کیلئے پیٹرولیم تاسک فورس نے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مزید 5روپے کے اضافے کی سفارش کی ہے۔ اضافی پی ڈی ایل عائد کرنے سے حکومت 550ارب روپے کی ریکوری کی توقع کررہی ہے جبکہ ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف لگا کر تقریباً700ارب روپے گردشی قرض ایڈجسٹ کیاجائے گا۔
اس کے علاوہحکومت ایل این یج کارگوز کم کرتے ہوئے 500ارب کے لگ بھگ بچت کیلئے بھی تیار ہے، جبکہ گیس کمپنیوں سے حاصل ڈیویڈنڈ واپس لے کر گردشی قرض آئندہ 6سال میں ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے، جس کی حتمی منظوری وزارتِ خزانہ اور وزیراعظم آفس سے حاصل کی جائے گی۔