MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہوگی، ق لیگ کو آگاہ کردیا، عمران خان

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اسی ماہ تحلیل ہونے جارہی ہے، ارکان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کردی۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بھکر، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ (ق)لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مسلم لیگ (ق)اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں، اس حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.