MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کا لبرٹی چوک میں اجتماع کا فیصلہ

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کا لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ،اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ جہاں سے حقیقی لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا وہیں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
عمران خان لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل کا حتمی اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے حتمی مشاورت کیلئے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ اجلاس میں ہو گا،فیصلہ یہ ہے کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی۔ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے قرارداد کی طرف جا رہے ہیں۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف دس ماہ سے الیکشن مہم کر رہی ہے،دونوں اسمبلیاں اکٹھی توڑنی ہیں یا الگ اس کا فیصلہ لیڈر شپ نے کرنا ہے۔

- Advertisement -

میری رائے ہے کہ اسمبلیاں جلد توڑ دی جائیں،اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ جلد انتخابات ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب ملک میں 60 فیصد الیکشن ہوگا تو وفاق کو بھی الیکشن کرانا پڑے گا،اگر وفاقی حکومت الیکشن نہیں کرائے گی تو ملک دشمنی سمجھا جائے گا،انتخابات میں تاخیر سے پی ٹی آئی کو مزید فائدہ ہوگا،ہم ملک کیلئے الیکشن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کی ہمیں جلدی نہیں لیکن ملک کیلئے جلدی الیکشن چاہتے ہیں،ہم چھ مہینے سے کہہ رہے ہیں کہ ملک کیلئے غیریقینی صورتحال ہے ایسی جگہ کھڑے ہیں جہاں ملک کیلئے خطرات ہیں۔ پاکستان کی عوام کا مہنگائی کی وجہ سے جینا دوبھر ہوگیا،عمران خان مقبول لیڈر ہیں،انتخابات میں تاخیر سے انہیں فائدہ ہوگا،عمران خان اس وقت سیاست کا نہیں ملک کا سوچ رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ڈھٹائی کے ساتھ اقتدار کے ساتھ چمٹی ہوئی ہے۔اسحاق ڈار بینکوں کو کہہ رہے ہیں کہ ادائیگیوں میں جتنی تاخیر کرسکتے ہیں کریں۔یہ بالکل فیصلہ ہوا ہے کہ ایک ایک ممبر جا کر اپنے استعفے کی تصدیق کرائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.