MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

1 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سکھر(مسائل نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 306 کلومیٹر طویل سکھر حیدر آباد موٹروے ایم 6 کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

سکھر حیدر آباد موٹروے پشاور کراچی موٹروے پی کے ایم کا آخری حصہ ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

مذکورہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق منصوبے پر 307ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جس پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پُل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے۔

موٹروے کے دونوں اطراف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے، یہ موٹر وے جام شورو، حیدرآباد، مٹیاری، بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سندھ حکومت نے حیدرآباد سکھر موٹروے کو دو سال کے عرصے کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.