وفاق،صوبے گریٹرتھل کینال پرآمنے سامنے ایشیائی ترقیاتی بینک کی قرضہ واپسی کی دھمکی
اسلام آباد(مسائل نیوز)پنجاب، سندھ اور وفاق گریٹر تھل کینال پر آمنے سامنے آگئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس مد میں دیا قرضہ واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق 2021 میں این او سی جاری ہونے کے بعد گریٹر تھل کینال کا فیز ون مکمل ہوچکا ہے جبکہ چوبارہ اور منکیرہ برانچ کی تعمیر رکوا د ی گئی۔سندھ حکومت کا کہنا ہے پنجاب گریٹر تھل کینال کو پانی کہاں سے فراہم کرے گا؟ جبکہ پنجاب حکومت کے مطابق اپنے کوٹے کے کسی بھی ذریعے سے فراہمی کر سکتے ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ حتمی فیصلہ اتفاق رائے سے ہوگا۔اس ساری صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے دھمکی دی ہے صورتحال برقرار رہی تو گریٹر تھل کینال کی تعمیر کی مد میں دیا گیا قرضہ 15 دسمبر کو واپس لے لیں گے۔
[…] نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوبی ایشیا ء ریجن میں پاکستان کو دوسرا مہنگا ترین […]