گوادر کے جاری عوامی احتجاج کی حمایت کرتےہیں‘پشتونخوامیپ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مین گوادر کے جاری عوامی احتجاج کی حماےت کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ گوادر کے عوام کے بنےادی مطالبات سے مسلسل انکار اور نظر اندازی نے گوادر کے عوام کو مسلط سلےکٹڈ ناکام اور نااہل حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کےلئے مجبور کےا ہے ۔ پشتونخوامےپ مسلط نااہل حکومت کی کارکردگی کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتی ہے اور گوادر کے غےور محب وطن عوام کے مطالبات کی مکمل حماےت کرتی ہے۔
- Advertisement -
بےان مےں کہا گےا ہے کہ گوادر ڈےپ سی کی اہمےت اور دوسری جانب قوموں کی وسائل پرقبضہ، انہےں بے دخل کرنے اور ان کے جائز آئےنی انسانی اور قانونی مطالبات کو مسلسل نظر انداز کرنے سے پورا گوادر سراپا احتجاج بن گےا ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ عوام اور قوموں کی حق حکمرانی سے انکار اور ملکی آئےنی کے تحت حاصل انسانی حقوق کی پائمالی کی جاری صورت حال اور ملک کے اندر اور ملک سے باہر ہر محاذ پر مسلسل پسپائی نے ملک کے ہر شہری کو سخت ترےن اضطراب مےں مبتلا کردےا ہے ،معاشی دےوالےہ پن ،
عالمی طور پر تنہائی ،روپے کی قدر مےں جاری گراوٹ ، مہنگائی کی شرح 92%تک جانے اور بےروزگاری نے پنجے گاڑھ دےئے ہےں اور ملک کی جاری صورتحال ےہ نشاندہی کررہا ہے کہ ملک کے 22کروڑ عوام بہت جلد گوادر کے غےور عوام کی طرح سخت ترےن احتجاج پر مجبور ہو جائےنگے۔ بےان کے آخر مےں گوادر کے عوام کی جاری احتجاجی تحرےک کے مطالبات کی حماےت کی گئی ہے اور حکومت سے بلا تاخےر مطالبات تسلےم کرنے کا مطالبہ کےا گےا ہے۔