MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شکرقندی کی اڑ میں ایک کروڑ روپے کی اشیا کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

0 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : پاکستان کسٹمز نے طورخم بارڈر پر شکر قندی کی آڑ میں اسمگل کیا جانے والا ایک کروڑ روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے طور خم کے راستے شکر قندی کی آڑ میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا، بھارتی اوریجن حقہ، چوہے مار ادویات، فائر کریکر، چیونگ ٹوبیکو اور ادویات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔اس کارروائی سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گاڑی طورخم بارڈر کے کسٹم اسٹیشن کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئی،

- Advertisement -

گاڑی کے اے بی 465 میں ظاہری طور پر شکر قندی لوڈ تھی لیکن اسکینر کے دوران مشکوک اشیاءپائی گئیں جس پر گاڑی کی مکمل چیکنگ کی گئی بظاہر شکر قندی سے بھری اس گاڑی میں اسمگل شدہ سوٹنگ کپڑا، ہندوستانی تمباکو، چوہے مار زہر، آتشبازی کا سامان اور دوائیں وغیرہ لدی ہوئی تھیں۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں تقریباً 10.50 ملین روپے مالیت کا متفرق اسمگل شدہ سامان موجود تھا جو 7.9 ملین روپے ٹیکس/ڈیوٹی پر مبنی تھا۔ پاکستان کسٹمز نے گاڑی سمیت تمام غیر ٹیکس ادا شدہ سامان ضبط کرلیا

اور گرفتار شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ جن پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات بنتے ہیں مگر اسمگلنگ میں ملوث شخص گاڑی میں شکر قندی لوڈ ہونا ظاہر کرکے بغیر ڈیوٹی و ٹیکسوں کے اشیاءاسمگل کرنا چاہتا تھا۔ایف بی ار کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے گاڑی ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.