MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ،    کاغذات نامزدگی آج سے 17 نومبر 2025ء پاس جمع کرائے جا سکیں گے

0 44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا عمل پیر سے شروع ہوگیا بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر 2025ء تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے۔ کوئٹہ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، دسمبر میں ہونے والے ان انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک کی جائے گی، نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی جب کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک کی جائے گی۔کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 4 دسمبر کو شائع کی جائے گی جب کہ امیدواروں کی دستبرداری کے بعد نظرثانی شدہ فہرست 5 دسمبر کو شائع کی جائیگی۔امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشان 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.