MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرائسٹ چرچ(مسائل نیوز)بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، کپتان بابر اعظم نے یہ کارنامہ سہ ملکی سیریز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔اس سے قبل یہ کارنامہ انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، جاوید میانداد، سلیم ملک، سعید انور، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاہد ا?فریدی اور مصباح الحق انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی، گرین شرٹس نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 55 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے شامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.