پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا اعظم سواتی کی گرفتاری پرردعمل
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے اعظم خان سواتی کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم خان سواتی پر تشدد کیا گیا ہے،سینیٹرز اور عام لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے۔ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی حرکتوں سے ہمارا مورال اور بلند ہو گا، ہماری حکومت کو گرا کر ان چوروں کو ہمارے سروں پر مسلط کیا گیا، ان چوروں کو بٹھایا گیا ہے جنھوں نے سب سے پہلے اپنی چوریوں کو معاف کروایا۔
رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اب بہت ہو چکا ہے عوام فیصلہ کریں گے کہ ان کے حکمران کون ہوں گے، عمران خان کال دیں گے عوام تیاری کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الفور سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کر کے پارلیمنٹ کی عزت اور وقار کو بحال کیا جائے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں انسداد الیکٹرنک کرائم ایکٹ 216 کی دفعات کے تحت 13 اکتوبر کی رات ایک بجے درج کیا گیا۔
- Advertisement -
سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ پیکا 216 کی دفعہ 20، 131، 500، 505، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن کے مطابق اعظم سواتی نے بدنیتی پر مبنی اور غلط مقاصد کی تکمیل کے لیے انتہائی تضحیک آمیز ٹوئٹو کیا، اعظم سواتی نے ریاست پاکستان، ریاستی اداروں اور چیف آف آرمی اسٹاف کو براہ راست نشانہ بنایا۔مقدمے کے مطابق ایف آئی اے کے مقدمہ میں اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کا متن بھی شامل کیا گیا ہے، متن کے مطابق اعظم سواتی کا ٹوئٹر بیان افواج پاکستان میں تقسیم پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے ملکی عدالتوں کو نشانہ بنایا، اعظم سواتی نے غلط معلومات پھیلا کر عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، عظم سواتی کے ٹوئٹ سے عوام میں خوف اور دہشت کی فضا پیدا ہوئی۔عدالت میں پیشی کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف وزری نہیں کی، انسانی حقوق اور آئین کی خلاف وزری نہیں کی۔
[…] (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعینات میں پی ٹی آئی رکاوٹ نہیں […]