MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دیپیکا نے شوہر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی

1 956

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ سے طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

دیپیکا گزشتہ روز برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو، میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان حصہ بنیں جس میں انہوں نے اپنی نجی اور شوبز سے جڑی زندگی کے بارے میں بات کی۔

جہاں اداکارہ نے ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہیں اپنی طلاق کے حوالے سے بھی خبروں کی تردید کی۔

- Advertisement -

خوبرو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ اور رنویر سنگھ دونوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں، دونوں کام کر رہے ہیں اور رنویر سنگھ اپنے ایک پروجیکٹ کے سبب ہی اُن سے ایک ہفتے سے دور ہیں‘۔

دیپیکا نے مارکل کو بتایا کہ رنویر سنگھ ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے اور آج وہ واپس آئے ہیں، وہ مجھ سے مل کر، میرا چہرہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔

دپیکا پڈوکون نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی طلاق کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے مداحوں کو واضح کیا کہ ان کے اور رنویر کے درمیان سب ٹھیک ہے اوروہ دونوں ایک ساتھ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ طلاق یافتہ اور زندگی بھر کنوارے رہنے والے افراد کے مقابلے میں طویل المعیاد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.