MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت نے دریائےستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، ہریکے اورفیروز پور پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

0 32

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بھارت نے دریائے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا،ہریکےاورفیروز پور پراونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی’’ سماء نیوز ‘‘کے مطابق بھارت کی آبی دہشت گردی اورسندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزیاں جاری ہے،بھارت کیجانب سے اتوار سے اب تک آج چوتھی باردریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیاگیا،بھارت نے انڈس واٹرکمیشن کے بجائے سفارتی ذرائع سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی،جس کے بعد دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور سے آگے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے،وزارت آبی وسائل نے 28 وفاقی اورصوبائی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا الرٹ جاری کر دیا ۔

- Advertisement -

دریائےچناب ہیڈ پنجند پرسیلابی صورتحال برقرار ہے،جہاں 4 لاکھ 75 ہزارکیوسک کا ریلاگزررہا ہے،شیر شاہ اور اکبربند پرشدید دباؤ ہے،ریلوے ٹریک بھی بندہے،جلال پورپیر والاکی بستی بہاراں کےبلوچ واہ فلڈ بندمیں شگاف آگیا،علاقے سے لوگوں کا ہنگامی انخلا ءشروع کردیاگیا،پاک فوج اور محکمہ انہار کی ٹیمیں بھی شگاف پُرکرنے کیلئے پہنچ گئیں ہیں،انتظامیہ اوردیگر اداروں کے اہلکار5 ممکنہ متاثرہ دیہات میں پہنچ گئے ہیں،متاثرہ علاقوں میں انخلاء کے لیے اعلانات کیےجارہےہیں۔

دریائے راوی ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 28 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا،سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں دربارظاہر پیر کےقریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا۔پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے،اوکاڑہ،پاکپتن،بہاولپور،بہاولنگر، بورے والا اور وہاڑی میں بھی بڑی تباہی ہوئی ہے،ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں،دریائے سندھ میں چاچڑاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھنے لگا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.