MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان آڈیو ٹیسٹ کروائیں، دعوے نہ کریں، خواجہ سعد رفیق

3 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا بس چلے تو اپنے مخالفین کو کچا کھا جائیں۔ عمران خان آڈیو ٹیسٹ کروائیں دعوے نہ کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے لیکن ہم نے انتقامی سیاست کو برداشت کیا۔
عمران خان نے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی میں شخصی آمریت ہے جبکہ عمران خان کا اصول اور سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے سازش کا بیانیہ بنانانے کی کوشش کی اور عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔ ان کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے متعلق معاملے پر جو کیا سب نے دیکھا اور عمران خان کا اب بھی بس چلے تو اپنے مخالفین کو کچا کھا جائیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان آڈیو کو ٹیسٹ کروائیں، دعوے نہ کریں اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے ہم جان کی قربانی دینے […]

  2. […] (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کسی کی نا اہلی یا گرفتاری پر شادیانے […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خواجہ سعد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.