MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بولان ، بڑی گاڑیوں کی بندش ، ٹرانسپورٹرز نے نیشنل ہائی وے احتجاجاً بلاک کردیا ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی یقین دہانی پر روڈ بحال

2 702

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر(مسائل نیوز)بولان شاہراھ پر بڑی گاڑیوں کی بندش کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے نیشنل ہائی وے احتجاجاً بلاک کر دیا ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی یقین دہانی پر روڈ بحال کیا۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق کچھی بولان قومی شاہراھ کو سیلاب کے باعث پہنچے والے نقصانات کے باعث بڑی گاڑیوں کی آ مد و رفت معطل ھونے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ناقص کارکردگی کام کی رفتار سست ہونے کے خلاف آ ل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجاً بولان وئیر کے مقام پر بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے مسافر دوہری مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ دو ہفتے سے زائد عرصے کے بعد بھی این ایچ اے قومی شاہراھ کی بحالی میں ناکام رہا اور اس کی کارکردگی اطمینان بخش دکھائی نہیں دے رہی اور روڈ کی عارضی بحالی بھی ان کی سست روی کا ثبوت ہے جس کا بہانہ بنا کر بڑی گاڑیوں کو روک کر نہ صرف ملک بھر سے اشیاء خوردونوش اور زرعی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی کی ترسیل بند ہے بلکہ سرکاری اور نجی سطح کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ عوام کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑےگا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی کی مداخلت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی یو ٹی اسسٹنٹ کمشنر میڈم مریم سنجرانی کی موجودگی میں آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر میرحکمت لہڑی اور ملک ساجد بنگلزئی کے ساتھ مذاکرات کیے گئے ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا کہ وہ این ایچ اے حکام سے کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھ کر روڈ کی چوڑائی میں اضافہ کرنے کے بعد بہت جلد بڑی گاڑیوں کی آ مد و رفت کو بحال کیا جائے گا اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ٹرانسپورٹ سے جوڑے لوگ بے روزگار ہوئے ہیں قدرتی افات سے مقابلہ تو نہیں کیا جاسکتا لیکن اس سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے سلسلے میں تمام وسائل محدود استعمال کئے جا رہے ہیں ہم اپنی زمہ داریوں سے غفل نہیں ہیں لوگوں کے مسائل کوحل کرنا ہمارا فرض ہے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے نیشنل ہائی وے سے رکاوٹیں ہٹا کر نیشنل ہائی وے دوبارہ بحال کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی […]

  2. […] نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کے طوفانی بارشوں اور سیلابی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.