MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دے دیا

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کوتکبراورخودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دیدیا ۔ انپے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کو کسی ادارے، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں ،عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ

- Advertisement -

عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بزدل ، اناپرست، خودپسند ی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے ،وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہیںجو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا ہے ،قوم اور میڈیا سے اپیل ہے کہ خودپسنداناپرست کے بجائے سیلاب متاثرین کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متاثرین اس وقت سیلاب کی تکلیف میں ہیں، اِن اہل وطن کی مدد پر ہی قوم اور میڈیا توجہ مرکوز رکھے ،یہ بیمار ذہنیت سیلاب متاثرین کے آٹے پر بھی سیاست کرتا ہے ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ عمران خان سیلاب متاثرین کے جذبات سے کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،یہ شخص اپنی گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانا چاہتا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ ہے بیمار ذہنیت کہ میں وزیراعظم نہیں ، اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،کبھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی رکواتا ہے، کبھی سیلاب متاثرین کے لئے امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے،یہ وہی ذہنی بیمار ہے جو اپنی سیاست کے لئے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.