MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت کا فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دئیے گئے حکم میں توسیع

0 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس میں جاری حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے نیپرا کو ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کیس کی سماعت کی۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے مفاد عامہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی منظوری سے بجلی مزید مہنگی ہوگئی ،بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں، نیپرا اور تقسیم کار کمپنی نے واضح نہیں کیا کہ جو صارفین بجلی کا بل جمع کروا چکے ہیں انکو کیسے رقم واپس ہو گی،بجلی کے بلوں میں پیسے کی واپسی کا طریقہ کار واضح کیا جائے،53 سے 60 روپے فی یونٹ فیول پرائس کی مد میں صارفین سے چارج کیا جا رہا ہے،عدالت بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اقدام کالعدم قرار دے،کیس کے حتمی فیصلے تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم بجلی کے بلوں سے منہا کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دئیے گئے حکم میں توسیع کرتے ہوئے نیپرا کو ایک ہفتہ میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.